ایران جنگ جاری رہتی تو تیل کی قیمت6سو روپے لیٹر ہوجاتی،احسن اقبال

نارووال(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایران جنگ جاری رہتی تو تیل کی قیمت 6 سو روپے لیٹر سے اوپر چلی جاتیں اور 193 ممالک کی معیشت بیٹھ جاتی، آج پاکستان کی قیادت صرف پاکستان کی محسن نہیں بلکہ 193 ملکوں کی محسن ہے۔نارووال میں نجی کالج کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت لوگوں کو بتاتی تھی کہ پاکستان کا بیڑا غرق ہوگیا، ایک لیڈر کی تقریر شروع ہی ستیاناس اور بیڑا غرق سے ہوتی تھی مگر آج اسی پاکستان نے معرکہ حق میں ہندوستان کے دانت توڑ کر رکھ دیے،آج آسٹریلیا سے لے کر امریکا تک پوری دنیا میں جس ملک کے چرچے ہیں تو وہ پاکستان ہے۔



