پی ٹی آئی کے6ارکان اسمبلی سمیت200افراد کےخلاف مقدمہ درج

سوات (جانو ڈاٹ پی کے) تھانہ سیدو شریف میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں پی ٹی آئی کے 6 ارکان اسمبلی کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں ایم این اے ڈاکٹر امجد، ایم این اے سہیل سلطان، ایم پی اے فضل حکیم، ایم پی اے علی شاہ خان، ایم پی اے اختر خان اور ایم پی اے حمیدالرحمان کے نام شامل ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر سرکاری افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور سڑک بند کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ ماہ 28 ستمبر کو کمشنر اور ڈی آئی جی کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا تھا۔ اسی احتجاج کے حوالے سے تھانہ سیدو شریف میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button