ریاض ایئرپورٹ مزید5روز بند،2ہزار پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاع

ریاض (جانو ڈاٹ پی کے) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 5 روز کی توسیع کردی گئی ہے، جس کے بعد ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا۔اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ریاض ایئرپورٹ 10 اکتوبر کی شام سے مسلسل بند ہے۔فلائٹ ڈیٹا کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کے باعث یومیہ تقریباً 750 پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران ریاض سے آنے اور جانے والی تقریباً 2 ہزار پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کے جدہ، مدینہ منورہ اور دمام ایئرپورٹس پر بھی پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث فضائی سفر کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سفر سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ صورتِ حال کی تصدیق کرلیں۔

مزید خبریں

Back to top button