خیبرپختونخوا میں گورنر راج اورایمرجنسی 6 ماہ سے آگے بڑھ سکتی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی 6 ماہ سے آگے جاسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیرسٹر عقیل ملک اور پی ٹی آئی رہنما شفقت عباس اعوان نے شرکت کی۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کی کوئی مدت متعین نہیں، یہ امن و امان کی صورتحال پر منحصر ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی 6 ماہ سے آگے جاسکتے ہیں۔

شفقت عباس اعوان نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کی بات فی الحال پارٹی میں زیر غور نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفوں سے متعلق بات انفرادی رائے ہے، اس کا حتمی فیصلہ بانی تحریک انصاف کریں گے، اگر وہ کہیں گے تو ہم مستعفی ہو جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button