پی ایس ایل الیون:اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹ سے شکست دیدی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پی ایس ایل الیون کے آخری گروپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹ سے ہرادیا۔
کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیل کر7وکٹ پر192رنز اسکور کئے، 193 رنز کا ہدف اسلام آباد نے18.4اوور میں حاصل کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوائنٹس ٹیبل پر 13پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن مل گئی، اسلام آباد کی ٹیم پشاورزلمی سے پلے آف کوالیفائر کھیلے گی۔ ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان ایلیمنیٹر ون ہوگا۔



