اسماعیلی برادری ثابت قدم رہے،شہزادہ رحیم الحسینی

گلگت(جانوڈاٹ پی کے)اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان پنجم پرنس شاہ رحیم الحسینی نے پاکستان میں اسماعیلی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ صراط مستقیم پر ثابت قدم رہےاوراتحاد اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دے۔پرنس رحیم آغا خان کے دیدار کے لیے ان کے مریدین کی جانب سے گلگت بلتستان اور چترال میں 6 مقامات پر دربار کے لیے خصوصی انتظامات کیےگئے۔

اپنے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کے دیدار کے لیے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے لاکھوں عقیدت مند دیدارگاہوں میں جوش و جذبےکے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان میں اسماعیلی برادری پر زور دیا ہےکہ وہ صراط مستقیم پر ثابت قدم رہے، اتحاد اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دے، زندگی بھر تعلیم حاصل کرے اور کاروباری و پیشہ ورانہ زندگی میں اعلیٰ اخلاقی معیار برقرار رکھے۔

پرنس رحیم آغا خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسماعیلی برادری کے افراد امن، برداشت، اخلاقی رویے اور ذمہ دار شہری ہونےکے ذریعے انسانیت کی خدمت جاری رکھیں۔

مزید خبریں

Back to top button