لاڑکانہ: پولیس ڈپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا بڑا فیصلہ،318اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دیدی گئی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں پولیس ڈپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کی زیر صدارت ڈی آٸی جی آفس میں ہوا جس میں لاڑکانہ رینج کے سینٸر اے ایس آئیز، سب انسپیکٹرز اور سینٸر ہیڈکانسٹیبلز کو اگلے عہدوں پر ترقی کا جائزہ لیا گیا. اس موقع پر انٹرویو لیکر مکمل سروس رکارڈ چیک کرنے کے بعد پروموشن دینے کے احکامات جاری کئے گٸے جس کے تحت 151 سینیئر اے ایس آئیز کو سب انسپیکٹرز اور 167سینیٸر ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے طور پر ترقی دینے کی منظوری دی گٸی۔ بطور سب انسپیکٹر پروموشن حاصل کرنے والوں میں عاشق علی ابڑو, محمد رفیق ابڑو, اللہ بخش میتلو, الھہ ودہایو چانڈیو, محمد علی چانڈیو, وسیم احمد ہکڑو, سید انور علی شاہ, سکندر علی بھٹی, غلام شبیر تنیو، سکندر کلھوڑو سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ بطور اے ایس آئی پروموشن حاصل کرنے والوں میں سید مھدی شاہ, سید محمد علی شاہ, علی اکبر میمن, رفیق مگریو, محمد رمضان لاڑک, ممتاز علی لاشاری, عبدالجبار پٹھان, عبدالسلام سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے پروموشن حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوٸے نیک خواہشات کا اظہار کیا. اجلاس میں ریجن کے پانچوں اضلاع کے ایس ایس پیز نے بھی شرکت کی.

مزید خبریں

Back to top button