پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ہراسانی کے الزام پرڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ادارے کے ایک سینئر عہدیدار کو ہراسمینٹ کے الزام میں ملازمت سے برطرف کردیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائض سینئر عہدیدار کو ایک خاتون ریفری کی شکایت کے بعد برطرف کیا گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سی او او  شاہد نیاز  کھوکھر نے بتایا کہ پی ایف ایف میں کسی قسم کی ہراسمینٹ  برداشت نہیں کی جائے گی، فیفا اور  اے ایف سی کی گائیڈ لائنز کے تحت معاملے کی تحقیقات کے بعد برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button