کرم میں خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، 2 بچیوں اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کرم(جانوڈاٹ پی کے) ضلع کرم کے علاقے بدامہ میں دومنزلہ خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے دو بچیوں اور ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت اچانک گرنے کے نتیجے میں تین افراد ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے، جن میں دو بچیاں اور ایک خاتون شامل ہیں۔ حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس کے مطابق دومنزلہ کچا مکان حالیہ بارشوں کے باعث خستہ حال ہوچکا تھا، جس کے باعث چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی، جبکہ خستہ حال عمارتوں اور بارشوں کے باعث ممکنہ خطرات کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ایک بار پھر اجاگر ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button