’’چلو چلو اسلام آباد چلو‘‘ شر نہیں خیر کیلیے، “اسلام آباد اب دنیا کا شہرِ امن بن گیا”پرویز رشید کا سوشل میڈیا پر معنی خیز بیان

لاہور(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں ایران-امریکا مذاکرات کے بعد مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک معنی خیز بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسلام آباد کو “یلغار، لشکر کشی اور دھرنوں” کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا تھا، جہاں بعض اوقات غیر ملکی دورے بھی منسوخ ہو جاتے تھے اور سرمایہ کاری کے مواقع متاثر ہوتے تھے۔

پرویز رشید کے مطابق اب وہی اسلام آباد دنیا میں “شہرِ امن” کے طور پر پہچانا جا رہا ہے، اور ان کے بقول اس تبدیلی کی وجہ شہر نہیں بلکہ قیادت میں تبدیلی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “چلو چلو اسلام آباد چلو” کا نعرہ اب منفی نہیں بلکہ مثبت اور خیر کے مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

ان کا یہ بیان سیاسی اور سفارتی حلقوں میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جسے مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button