مٹھی میں باپ نے معصوم بیٹے کو مبینہ طور پر ٹینکی میں پھینک دیا، ڈوب کر جاں بحق

مٹھی (میندھرو کاجھروی\ جانوڈاٹ پی کے) اوبھر بجیر محلہ مٹھی کا رہائشی، بجیر برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے کمسن بچے فیضان ولد بچایو، عمر ایک ماہ، کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، بچے کی والدہ گھر سے باہر تھی کہ والد بچایو بجیر نے بچے کو گھر کے اندر پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا، جس کے باعث بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

محلے والوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، پولیس موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش ٹینکی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دی۔

ملزم بچایو کو پولیس نے بروقت گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کافی عرصے سے گھر میں فارغ رہتا تھا اور اپنی بیوی پر بھی تشدد کرتا تھا، اس سے قبل بھی کئی بار بیوی سے جھگڑے اور تنازعات کر چکا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button