جیل ملاقاتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ: نیاز اللہ نیازی کی توہینِ عدالت کیس جلد سماعت کی درخواست

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقاتوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے معاملے پر نیاز اللہ نیازی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کیس جلد مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24 مارچ 2025 کو ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے جیل ملاقاتوں کی اجازت کا فیصلہ دیا تھا، تاہم اڈیالہ جیل حکام اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔

نیاز اللہ نیازی کے مطابق اس حوالے سے توہینِ عدالت کی درخواست پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے، لیکن تاحال اس پر سماعت مقرر نہیں کی گئی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کو جلد از جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button