اہم عدالتی فیصلہ: باپ سے پہلے وفات پانے والی بیٹی کے وراثتی حقوق بحال

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)وفاقی آئینی عدالت نے ایک اہم فیصلے میں باپ سے پہلے فوت ہونے والی بیٹی کے وراثتی حقوق بحال کرتے ہوئے وراثت کی دوبارہ تقسیم کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ صرف تکنیکی بنیادوں پر کسی کو وراثتی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، اور موجودہ کیس میں یہ تسلیم شدہ ہے کہ متوفی سردار بیگم چوہدری عبداللہ اور فاطمہ بی بی کی بیٹی تھیں۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق سردار بیگم کا انتقال 1957 میں ہوا جبکہ ان کے والد عبداللہ خان 1968 میں وفات پا گئے۔ وراثت کی تقسیم کا عمل 1969 میں شروع ہوا جو 1989 میں مکمل ہوا، تاہم سردار بیگم کے ورثاء کو اس عمل میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

عدالت نے سردار بیگم کے بچوں کو مقدمے میں فریق بنانے کی درخواست بھی منظور کر لی اور کہا کہ وراثت کے حقوق کا مکمل اور منصفانہ جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے آئندہ سماعت پر معاونت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button