سندھ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے،ڈاکٹر شام سندر

ماتلی(رپورٹ:ایم آر گدی /جانو ڈاٹ پی کے)اقلیتی امور کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے ماتلی شہر میں درگا دیوی مندر میں ستسنگ کمیونٹی ہال کی بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے جس کے باعث اقلیتی برادری میں اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نہ صرف اقلیتوں بلکہ ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی فلاح کے لیے عملی طور پر کام کر رہی ہے اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ترقی کے لیے جو اقدامات کیے گئے ہیں ان کی مثال تاریخ میں کم ملتی ہے ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا کہ مندروں کمیونٹی سینٹرز اور کمیونٹی ہالز کی تعمیر سے اقلیتی برادری میں احساس محرومی میں کمی آئی ہے جبکہ معاشرے میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے انہوں نے کہا کہ ماتلی میں درگا دیوی کے نام سے تعمیر ہونے والا کمیونٹی ہال مکمل ہونے کے بعد ہندو اور مسلمان مشترکہ طور پر سماجی اور مذہبی سرگرمیوں میں شریک ہو سکیں گے جس سے باہمی بھائی چارہ مزید مضبوط ہوگا اور سچل سرمست کے فلسفے کو عملی تقویت ملے گی اس موقع پر صوبائی مشیر تنزیلا قمبراانی ڈاکٹر ڈھالو مل اشوک کمار نارائن کمار عدنان قائمخانی راہول کمار جئے پرکاش سامیانی رمیش کمار اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے حقوق مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور حکومت سندھ کے اقدامات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے منصوبے معاشرے میں اتحاد اور برداشت کو مزید مضبوط بنائیں گے جبکہ اس سے قبل ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے درگا مندر کمیونٹی ہال کا افتتاح کیا اور درگا دیوی مندر میں پوجا بھی کی۔

مزید خبریں

Back to top button