امریکی ریاست لوزیانا میں فائرنگ سے8بچےہلاک

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی ریاست لوزیانا میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ سے 8 بچے ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں پیش آیا، مرنیوالے بچوں کی عمر ایک سے 14سال کے درمیان ہیں۔پولیس چیف شریوپورٹ نے کہا کہ بچوں کی ہلاکت کا واقعہ بڑا ہولناک ہے، ملزم فرار کی کوشش کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوا، گرفتار کرلیا گیا۔قبل ازیں امریکی ریاست آئیووا میں بھی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، خبرایجنسی کے مطابق فائرنگ ریاست آئیووا کی یونیورسٹی میں ہوئی۔



