جے ڈی وینس بھی پاکستان جائینگے،وائٹ ہاؤس حکام

اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات کےلیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاکستان جائیں گے۔وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے پاکستان جائیں گے، جے ڈی وینس کے ساتھ وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان جائیں گے۔ جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔اس سے پہلے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کے ٹرمپ کے ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف اور جارڈ کشنر سوموار کے روز اسلام آباد جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے پہلے دور میں بھی یہ ہی شخصیات پاکستان آئیں تھی۔

مزید خبریں

Back to top button