پاکستان کی ثالثی دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہی ہے،مولانا فضل الرحمان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے پاکستان کی ثالثی دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہی ہے۔لاہور میں جے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام معروف شاعر سید سلمان گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے لڑنے کا مطلب وطن کاچہرہ نوچنا نہیں، پاکستان کی ثالثی دنیا کو تیسری جنگ سے بچارہی ہے، حکمرانوں کے کہنے پر ہم نے مہنگائی کے خلاف مظاہرے ملتوی کیے ہیں مؤخر نہیں کیے۔

انہوں نے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ ایک جانب وہ مذکرات کر رہے ہیں تو دوسری طرف دھمکیاں بھی جاری ہیں، امریکی صدر جس طرح بولتا ہے اس طرح تو محلےکا بدمعاش بھی نہیں بولتا، وہ پہلے مذاکرات اورگفتگو کے آداب سیکھیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پالیسیاں ٹھیک کرنی ہیں، فیصلہ سازوں سے سوال ہےکہ ہمارا اقتصادی مستقبل کیاہے؟ نظام حکومت اور اس کی اساس کو ٹھیک کرو۔

مزید خبریں

Back to top button