بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکا،16افراد ہلاک

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارتی ریاست گجرات میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے سے 18 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے، رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں فیکٹری کی عمارت گر گئی، فیکٹری میں کام کرنے والے کئی ملازمین ملبے تلے دب گئے۔



