منی چینجرز پر کریک ڈاؤن کا عندیہ: محسن نقوی کا بڑا بیان، غیر قانونی ترسیلات پر سختی کا اعلان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ منی چینجرکاکام وہاں ہوتا ہے جہاں سیاح آتے ہیں۔

کراچی میں  ایف پی سی سی آئی میں فیڈریشن کے صدور اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرون ملک پیسے بھیجنے کے حوالے سے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ اگرلندن میں مجھے 10ہزار پاؤنڈ چاہئے،تو5پاؤنڈ کے نوٹ کی تصویر آ جائے گی، اس پر نمبر ہوگا، اس کے بعد وہ نمبرمیں نے لندن میں دکھانا ہےاور گھنٹے بعد مجھے 10ہزار پاؤنڈ مل جائیں گے،اس کے بعد کہیں گے کہ پاکستان سے کوئی پیسے باہر نہیں جارہے،ہم سب کہیں گے کہ منی چینجر بہت اچھا کام کررہے ہیں کیاہم بیوقوفوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ ہم حقائق کو سامنے نہیں رکھیں گے تو ایسے ہی ساراکام چلے گا، میں تو آج بھی حق میں ہوں منی چینجر کا کام وہاں ہوتا ہے جہاں سیاح آتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ آپ بینکوں میں جائیں، بینکوں سے کہیں کہ ہماراپیسہ چینج کریں،پیسے لیں، بینکوں اکاؤنٹ رکھیں،آپ کو منی چینجر کی ضرورت نہیں ہے ہم نے منی چینجر صرف اس لئے رکھے ہوئے ہیں کہ ہم اپنے پیسوں کا بندوبست کر سکیں،ورنہ کوئی سیاح آکر پیسے چینج نہیں کراتا اور وہ آپ کو ہر طرح کی سہولت دیتے ہیں۔

محسن نقوی کاکہناتھا کہ ہم نے کراچی میں 6، 7بڑے گروپس ہیں جن کی اس طرح کی ٹرانزیشن پکڑی ہیں،ان کے ساتھ بالکل کوئی رعایت نہیں ہوگی،اگر کوئی ان حالات میں بھی ا س طرح سے پیسے بھیج رہا ہے وہ کوئی معافی کا حقدار نہیں ہے۔ہم نے وزیر خزانہ سے بھی بات کی ہے کہ آپ پوچھیں کہ منی چینجرز کیا کررہے ہیں،منی چینجرز سے ہمیں کیا فوائد ہیں اور کیا نقصانات ہیں،یہ کام ہم بینکوں سے کیوں نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں

Back to top button