امریکہ عالمی تنہائی ، ٹرمپ کی اطالوی صدر پر برہمی،اسرائیل کا ہولناک منصوبہ بے نقاب

​اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​عالمی سیاست کے افق پر سنسنی خیز تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، جہاں پاکستان ایک بار پھر ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدہ مذاکرات کا مرکز بن گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسی ہفتے پاکستان میں ایران اور امریکہ کے مابین اہم ترین مذاکرات ہونے جا رہے ہیں جس میں اسرائیل کی جگہ بھی امریکہ ہی نمائندگی کرے گا۔ اس تمام صورتحال میں ڈونلڈ ٹرمپ کی "فرعونیت” کو شدید دھچکا لگا ہے کیونکہ سپر پاور کہلانے والا امریکہ آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی معاشی ناکہ بندی کے اعلان کے باوجود اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ اپنا دفاعی معاہدہ معطل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے، جس پر امریکی صدر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

​دوسری جانب، اسرائیل نے سیز فائر کی آڑ میں لبنان پر وحشیانہ حملے کر کے 35 سے زائد افراد کو شہید کر دیا ہے، جس سے خطے میں ایک نئی جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کا ایٹمی پروگرام سے متعلق پروپیگنڈا محض ایک "سپن” ہے تاکہ اسرائیل کے مذموم مقاصد کو تحفظ دیا جا سکے، جبکہ حقیقت میں اسرائیل خود ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ایران کے پاس اس وقت ایک گولڈن چانس ہے کہ وہ اپنی ریڈ لائنز واضح کرے، کیونکہ چین جیسا بڑا ملک اس کے پیچھے کھڑا ہے اور یورپی ممالک بھی امریکہ کا ساتھ چھوڑ کر تہران کے ساتھ تعلقات کی نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ اگر ایران نے اس نازک موڑ پر کمزوری دکھائی تو اسے لیبیا جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مکمل وی لاگ دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button