پاکستان اور چین کی بڑی "کارروائی”، بھارت اور افغانستان چاروں شانے چت ، نیا نقشہ جاری

​گلگت: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​دنیا کی نظریں ایران امریکہ کشیدگی پر جمی تھیں کہ اسی دوران پاکستان اور چین نے خاموشی کے ساتھ ایک ایسی بڑی تزویراتی کارروائی ڈال دی ہے جس نے بھارت اور افغانستان کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دیا ہے۔ چین نے سنکیانگ کے علاقے میں ایک نیا انتظامی ضلع "سنلنگ کاؤنٹی” قائم کر دیا ہے، جس کی سرحدیں وخان کوریڈور اور لداخ کے حساس ترین مقامات سے ملتی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد وخان کوریڈور سے افغانستان کی بے دخلی اور انڈین لداخ کے قریب چینی فوج (پی ایل اے) کی مستقل اور بھاری موجودگی کو یقینی بنانا ہے، جس سے بھارت کی "سلامی سلائسنگ” پالیسی کا توڑ کرتے ہوئے اس خطے میں چین اور پاکستان کی مکمل برتری قائم ہو جائے گی۔

​دوسری جانب پاکستان نے بھی ایک بڑا معاشی دھماکہ کرتے ہوئے ایران کے راستے ٹرانزٹ کوریڈور کو نہ صرف فعال کر دیا ہے بلکہ پہلی تجارتی شپمنٹ ازبکستان روانہ بھی کر دی ہے۔ اس اہم پیش رفت نے بھارت کا وہ خواب چکنا چور کر دیا ہے جس کے تحت وہ چاہ بہار پورٹ کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا تھا۔ اب وہی تجارتی سامان جو چاہ بہار سے گزرنا تھا، گوادر اور تفتان کے راستے وسطی ایشیا تک پہنچے گا۔ چین نے ابنائے حرمز پر ایران کے حقِ ملکیت کو تسلیم کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اس بندش کا ذمہ دار ایران نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت ہے۔ پاکستان، چین اور ایران کا یہ نیا مثلث خطے میں طاقت کا نیا مرکز بن کر ابھرا ہے، جس سے بھارت اور افغانستان شدید دفاعی اور معاشی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔

مکمل وی لاگ دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button