اوکاڑہ،پیرا فورس کی ریڑھی بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی پیرا فورس کی ریڑھی بازار میں تجاوزات کے خلاف کاروائی، محبوب عالم چوک میں قائم ریڑھی بازار میں حدود سے تجاوز کرنے والی متعدد ریڑھیوں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ غیر قانونی ڈھانچوں کو بھی موقع پر ہٹا دیا گیا۔ کاروائی کے دوران ٹیموں نے بازار کے راستوں کو کشادہ کرنے اور عوام کی آمدورفت میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔ انفورسمنٹ عملے نے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ مقررہ حدود میں رہتے ہوئے کاروبار کریں اور سڑکوں و فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضہ نہ کریں۔سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے اس موقع پر کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button