قومی کرکٹرز کو19اگست سے سی پی ایل کیلئے این او سی جاری ہوں گے

لاہور(جانوڈاٹ  پی  کے)ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو کریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کے لیے 19 اگست سے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی پی ایل کا آغاز آج رات سے ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ تاہم نیشنل چیمپئنز کپ کے باعث قومی کھلاڑیوں کو این او سی تاخیر سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان، معاذ صداقت، نسیم شاہ اور سفیان مقیم کا سی پی ایل کی مختلف فرنچائزز کے ساتھ معاہدہ ہے اور انہیں 19 اگست سے لیگ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔دوسری جانب عثمان طارق اور حنین شاہ بھی سی پی ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں کھلاڑی نیشنل چیمپئنز کپ کا حصہ نہیں ہیں، اس لیے ان کی دستیابی مختلف ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button