اوکاڑہ: پٹرولنگ پولیس کی ماہ مئی کارکردگی رپورٹ جاری، 22 مقدمات درج، 41 مطلوب افراد گرفتار

اوکاڑہ ( رپورٹوحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے) پنجاب ہائی وے پٹرول (پٹرولنگ پولیس) ضلع اوکاڑہ ریجن ساہیوال نے ماہ مئی 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر پٹرولنگ پولیس اظہر عباس گل نے بتایا کہ ریجنل آفیسر ساہیوال راجہ فخر بشیر کی قیادت میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ گزشتہ ماہ کے دوران پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑا کیجانب سے مجموعی طور پر 22 مقدمات درج کیے گئے۔ متعدد بروقت کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں شراب اور ناجائز اسلحہ بھی قبضے میں لے کر ملزمان کو گرفتار کیا۔مزید بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ اوکاڑا کیجانب سےمؤثر گشت کے دوران 692 جبکہ مجموعی سطح پر ریجن بھر میں 1661مسافروں کو بروقت مدد فراہم کی گئی جبکہ سنیپ چیکنگ کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 10 اشتہاری و عدالتی مفروران سمیت ٹوٹل 41 مطلوب اشخاص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 11 ہزار 250 ای چالان جاری کیے گئے جن کے ذریعے کروڑوں روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔ علاوہ ازیں ای پولیس ایپ چیکنگ کے ڈیجٹل میکانزم کو بروئے کار لاکر ڈسٹرکٹ اوکاڑا سمیت ڈویژن بھر میں 203468 وہیکلز اور345051 پرسنز کاڈیٹا ویری فیکیشن کے دوران متعدد کامیابیاں حاصل کیں۔ ڈسٹرکٹ اوکاڑا سے دو گمشدہ بچوں کی بازیابی سمیت ٹوٹل 06 بچوں کو گھر پہچایا۔ پٹرولنگ پولیس کا عزم عزت و حفاظت کے احساس کے ساتھ شہریوں کو تمام سفری سہولیات کی فراہمی ہے



