پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 4 ٹیسٹ ہاکی سیریز کا شیڈول جاری


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلی جانے والی چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہاکی سیریز 2026 کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے سیریز کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تمام چار ٹیسٹ میچز 30 جولائی سے 7 اگست 2026 تک نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:15 بجے شروع ہوں گے۔
یہ سیریز قومی ہاکی ٹیم کی بین الاقوامی تیاریوں کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے اور شائقین کو دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔