سری لنکا انڈر 17 سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان، اذان احمد کپتان مقرر

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) سری لنکا انڈر 17 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 17 اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ سکواڈ میں اذان احمد کو قومی انڈر 17 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کے ساتھ 4 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 کے درمیان سیریز 9 سے 24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی جس میں ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہوں گے۔

سری لنکا انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔ اذان احمد کی قیادت میں راولپنڈی نے رواں سال نیشنل انڈر 17 کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
پاکستان انڈر 17 اسکواڈ میں اذان احمد (کپتان)، عبداللہ احمد بٹ، ارسلان حسن، داؤد توقیر رانا، فہد اقبال، حامد رضا، حمزہ عباس بلوچ، حسن علی، محمد عیسیٰ بلوچ، محمد احسان، محمد نوید، محمد صائم، محمد یعقوب خان، محمد یوسف، شیر ولی خان اور سدیس احمد شامل ہیں۔
ریزرو کھلاڑیوں میں عمار خان، عماد علی شاہ، نفیس اختر اور ثاقب خان کو شامل کیا گیا ہے۔



