وزیراعظم شہباز شریف نیویارک سے واپسی پر لندن میں 2 سے 3 روز قیام کریں گے

لندن (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچیں گے، جہاں ان کا 2 سے 3 روز قیام متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران عالمی امن، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، فلسطین اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے سفارتی اور ثالثی کردار پر روشنی ڈالی۔

اس دوران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 26 ستمبر کی صبح تقریباً 7 بجے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔

وزیراعظم کی 27 یا 28 ستمبر کو وطن واپسی متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button