’اگر افیئر ہے بھی تو یہ میرا ذاتی معاملہ ہے‘، گووندا کا دو ٹوک جواب

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا نے کومل رانی کے ہمراہ ممبئی کے مشہور لال باغ چہ راجا کے دورے کے بعد سامنے آنے والی چہ مگوئیوں پر پہلی بار کھل کر بات کی۔

گووندا کا کہنا تھا کہ وہ کومل رانی کے ساتھ اپنے تعلق کو پیشہ ورانہ نوعیت کا سمجھتے ہیں۔ دونوں اپنی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کے لیے دعا کرنے لال باغ چہ راجا گئے تھے۔

اداکار نے مبینہ افیئر سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر کوئی تعلق یا افیئر ہے بھی تو یہ ان کی ذاتی زندگی کا معاملہ ہے۔

دوسری جانب گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی حال ہی میں انسانی بے وفائی کے حوالے سے ایک طنزیہ بیان دے چکی ہیں، جس کے بعد اداکار کی ذاتی زندگی ایک بار پھر بھارتی میڈیا میں زیر بحث ہے۔

مزید خبریں

Back to top button