بنگلادیش کا پکستان کیخلاف 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جو 8 مئی سے ڈھاکا کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بنگلا دیشی ٹیم کی قیادت نجم الحسن شنٹو کریں گے جبکہ مہدی حسن میراز نائب کپتان ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سکواڈ میں دو نئے کھلاڑیوں کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے جن میں تنزاد حسن اور امیت حسن پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
فاسٹ بولرز میں تسکین احمد اور شریف اسلام بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپس آ گئے ہیں جبکہ آف اسپنر نعیم حسن نے بھی ریڈ بال سکواڈ میں جگہ بنا لی ہے۔
نجم الحسن شنٹو، محمود الحسن جوئے، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، لٹن ڈاس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم حسن، عبادت حسین، شریف اسلام، تسکین احمد، ناہید رانا، تنزید حسن اور امیت حسن شامل ہیں۔
یاد رہے یہ میچز 2025-27 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ بنگلا دیش اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا فہرست میں 5واں نمبر ہے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی سے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں ہوگا۔



