پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے\ ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
سری لنکا کے گریم لا بروئے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے، گریم لا بروئے 1986 سے 1992 کے درمیان 9 ٹیسٹ اور 44 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل کے احسن رضا، رچرڈ کیٹلبرو اور کمار دھرماسینا سیریز میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

راولپنڈی میں 30 مئی کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کمار دھرماسینا کے ہمراہ آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، آصف یعقوب آئی سی سی ایمرجنگ امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔
اہور کے قذافی سٹیڈیم میں 2 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فیصل خان آفریدی اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے، فیصل خان آفریدی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔
لاہور میں 4 جون کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں احسن رضا اور کمار دھرماسینا آن فیلڈ امپائرز



