زندہ قومیں اپنی افواج کی قربانیوں پر فخر کرتی ہیں، سید ایاز علی شاہ شیرازی


ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری قومی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کی ضامن ہے، اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع پر مامور پاک افواج کے شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں، جن کی عظیم قربانیوں کو قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی لازوال خدمات اور بے مثال قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی افواج اور وطن کی خاطر دی جانے والی قربانیوں پر فخر کرتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر مشکل گھڑی میں قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی تھی، کھڑی ہے اور آئندہ بھی ان کے شانہ بشانہ رہے گی۔