پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ،سوڈان میں شہری تنصیبات پر حملے ناقابلِ قبول

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک)پاکستان نے سوڈان میں آر ایس ایف (ریپڈ سپورٹ فورسز) کی جانب سے شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا ہے۔

سلامتی کونسل میں سوڈان کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ سوڈان میں جاری تشدد کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے، جبکہ سکولوں، ہسپتالوں، بازاروں اور عبادت گاہوں پر حملے انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوڈان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور قومی اداروں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈان کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان سوڈان میں امن، استحکام اور سیاسی حل کے لیے عالمی اور علاقائی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button