بجٹ میں عوام کوریلیف نہیں ملا،ٹیکسوں کی بنیاد کیسےبنانی ہے کچھ نہیں بتایا گیا، بیرسٹرعلی ظفر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں ملا،ٹیکسوں کی بنیاد کیسےبنانی ہے کچھ  نہیں بتایا گیا۔

بیرسٹرعلی ظفر کا کہناتھا کہ یہ بجٹ غریب عوام کیلئے بم ہے،اس میں کوئی حکمت عملی نہیں،بجٹ مین زراعت کیلئے کوئی پلان ہے اور نہ نوجوان طبقے کو کچھ مل سکا۔

چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا لیکن پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جبکہ غریب مکاؤ بجٹ نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے ۔

چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کے دوران کہا کہ ارکان 15 جون تک بجٹ سفارشات سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کو بھیج سکتےہیں۔  اس دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے ڈیسک بجا کر ایوان میں احتجاج کیا گیا ۔

چیئرمین سینیٹ نے بجٹ اجلاس پیر کی دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا ہے ۔ اجلاس کے دوران سابق سینیٹرتاج محمد آفریدی سمیت مختلف سانحات کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

مزید خبریں

Back to top button