میرپورخاص میں آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ریلی، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

میرپورخاص (شاھدمیمن\جانوڈاٹ پی کے)میرپورخاص میں ٹاؤن میر شیر محمد تالپور کے چیئرمین ولی محمد ناریجو کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی اور ایک سال مکمل ہونے پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی ٹاؤن آفس سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی دوبارہ ٹاؤن آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں وائس چیئرمینز، ٹاؤن عملے اور مختلف یونین کونسلز کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے گئے۔
اس موقع پر ولی محمد ناریجو نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص پاکستان کی بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی جذبے کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کا مقصد پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور نوجوان نسل میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔



