اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل الیکشن پلان کے اجلاس کا انعقاد

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل الیکشن پلان کے اجلاس کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت ضلعی انتظامیہ، صوبائی اور وفاقی محکموں سمیت آرمی افسران سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام نے بھی شرکت کی، اس موقع پر مفادِ عامہ سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سمگلنگ کی روک تھام، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، تجاوزات، بجلی چوری، گداگری، غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی شاپس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا تسلسل برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مدارس کی رجسٹریشن، نسل نو میں منشیات کی روک تھام اور اتائیوں کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں پولیس موثر انداز میں سپورٹ فراہم کرے اور اس سلسلہ میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ اپنی کارکردگی میں اضافہ کرے، سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں غیر قانونی سگریٹس سمیت مختلف سمگل شدہ ائٹمز کے خلاف بھی سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، پٹرولیم مصنوعات کی کوالٹی کو چیک کرنے کے لیے بھی محکمہ سول ڈیفنس،کسٹمز مختلف پٹرول پمپس پر پٹرول کے سیمپلز لے کر اس کو لیباٹری بھجوائیں تاکہ غیر معیاری پٹرول کی فروخت کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے، اس کے علاوہ مدارس کی رجسٹریشن اور عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے اتائیوں کے خلاف سخت آپریشنز کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ فلاح عامہ کے اقدامات سب سے مقدم ہیں اور عوامی ریلیف اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی ربط و رابطہ کی پالیسی کو فروغ دیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں

مزید خبریں

Back to top button