اوکاڑہ میں پولیس افسران کے تبادلے، متعدد تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل

اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے)ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے محکمہ پولیس میں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعدد سب انسپکٹرز کے تبادلے کر دیے۔

جاری احکامات کے مطابق نوید نذیر سب انسپکٹر کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ صدر دیپالپور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ عظمت علی سب انسپکٹر کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈوگلیانہ مقرر کر دیا گیا۔

اسی طرح محمد شفیق سب انسپکٹر کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ منڈی احمد آباد اور عطا محمد سب انسپکٹر کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوراستہ میاں خاں تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی جانب سے متعلقہ افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے اور اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button