اوکاڑہ بھرمیں پٹرول پمپس کی چیکنگ

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ضلع بھر کے انتظامی اور متعلقہ محکموں کے افسران کی پٹرول پمپس کے سٹاک کی چیکنگ کا عمل جاری ہے اور شہریوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔ چیکنگ کر دوران افسران نے پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا عندیہ دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پٹرولیم مصنوعات کا مناسب سٹاک موجود ہے۔ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے پمپ مالکان کو بھاری جرمانے اور مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت سے عوام کو پریشان کرنے والا مافیا سخت ایکشن کے لیے تیار رہے

مزید خبریں

Back to top button