اوکاڑہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2200 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

اوکاڑہ(جانوڈاٹ پی کے) تھانہ شاہبھور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2200 گرام چرس برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت طارق مرسلین کے نام سے ہوئی، جسے نواحی گاؤں چک 35/2 ایل سے کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ برآمد ہونے والی منشیات کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ "فری پنجاب” مہم کے تحت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔



