اوکاڑہ بھر کے مین ہولزکورز کی تنصیب کے دوران حفاظتی جال کی تنصیب کا عمل جاری

اوکاڑہ(رپورٹ: وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)عوامی تحفظ کے اہم اقدام پر ورکنگ جاری، ضلع بھر کے مین ہولز کورز کی تنصیب کے دوران حفاظتی جال کی تنصیب کا عمل جاری، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر مین ہول کورز میں حفاظتی جال لگایا جا رہا ہے تاکہ جان لیوا حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔ اس سلسلہ میں واسا، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے اہلکار مین ہول کورز کی تنصیب کے دوران حفاظتی جال لگانے میں مصروف ہیں تاکہ عوام کو آمد و رفت کے سلسلہ میں محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کام میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی کے بعد حفاظتی جالوں کو فوری طور پر اپنی جگہ لاک کیا جائے اور اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور اس سلسلہ میں بنائی گئی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں جالوں کی تنصیب کا کام تسلسل سے جاری رکھیں



