منڈیوں پر ٹیکس زرعی معیشت کیلئے نقصاندہ ہے،احسان اللہ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )منڈیوں پر ٹیکس زرعی معیشت کیلئے نقصاندہ ہے عام شہری اور کسان متاثر ہوں احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار صدر آل پنجاب آڑھتیاں کے صدر رائے احسان اللہ اور اوکاڑہ غلہ منڈی کے صدر چوہدری حبیب الحق نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس معاشی قتل کے مترادف ہے یہ بوجھ تاجروں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ عام شہری اور کسان متاثر ہوں گے موٹرسائیکل پر بھی منڈی آنے والے افراد پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو متوسط طبقہ اور غریب پر اضافی بوجھ ہے یہ ٹیکس موٹرسائیکل سے شروع ہو کر ٹریلر تک لاگو کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نئے ٹیکس فوری واپس لے ورنہ احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔



