اوکاڑہ ” مسجد میں کم عمر بچی سے زیادتی کے ملزم کے نیفہ میں پستول چل گیا

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں کم سن بچی کو ہوش کا نشانہ بنایا گیا پولیس کے خوف سے بھاگتے ہوئے ملزم کے نیفے سے پستول کا فائر ہوگیا تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہبھور کی حدود میں واقع گاؤں 34 ٹوایل میں طاہر ولد ظفراسی گاؤں کی رہائشی 5سالہ (م) کو بھلا پھسلا کر مسجد لے گیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنانے لگا بچی کی چیخ وپکار پر جب لوگ پہنچے تو ملزم مسجد کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا پولیس تھانہ شاہبھور نے متاثرہ بچی کے والد مدثر توفیق ولد محمد توفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی پولیس کے خوف سے بھاگتے ہوئے کھال پھلانگتے ہوئے ملزم کے نیفہ میں موجود پستول چل گیا جس سے اس کی ٹانگ شدید زخمی ہو گئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔



