اوکاڑہ میں اوباش کو طالبہ سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی،لڑکی کو چھیڑنے والی بازو ٹوٹ گئی

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) تھانہ بی ڈویژن پولیس نے طالبہ کو جنسی طور ہراساں کرنے والے کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سرکی محلہ کی رہائشی طالبہ ٹیوشن کے لئے جارہی تھی کہ سہیل ولد طارق سکنہ ڈیرہ عثمان گلی نمبر 1 کے رہائشی نے اسے تنگ کرنا شروع کردیا سی سی ٹی وی کی فوٹیج سے علم ہونے پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے حکم پر اس کی تلاش شروع کردی اور سب انسپکٹر شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا لڑکے کے بارے معلومات حاصل ہونے پر پولیس اور سی سی ڈی نے اس کا تعاقب کرنا شروع کر دیا جس کے دوران ملزم کی موٹرسائیکل نمبری او کے کے1441تیز رفتاری کے باعث کوٹ باری کے قریب فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سہیل کے بازو اور ہاتھ کی ہڈیاں(جس ہاتھ سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا )ٹوٹ گئی پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔



