ننکانہ صاحب میں ڈپٹی کمشنر تبدیل، رعنا حمید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا


ننکانہ صاحب (نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) حکومت پنجاب نے انتظامی رد و بدل کے تحت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر کا تبادلہ کرتے ہوئے پی اے ایس افسر رعنا حمید کو نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا ہے۔
سابق ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر کو الوداعی تقریب میں شہریوں اور مختلف حلقوں کی جانب سے گل پاشی کرکے خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
دوسری جانب پی اے ایس افسر رعنا حمید نے بطور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔