نعیم کھرل پیپلز پارٹی کے پرانے پارلیمانی کارکن ہونے کیساتھ ایک اچھي سماجی شخصیت بھی تھے،صادق علی ميمن

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاويد لطيف ميمن)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر اور قومی اسمبلی کے رکن صادق علی میمن نے سندھ اسمبلی کے رکن نعیم کرل کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے نعیم کھرل پاکستان پیپلز پارٹی کے پرانے پارلیمانی کارکن ہونے کے ساتھ ایک اچھے کردار کے حامل سماجی شخصیت بھی تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم پی اے نعیم کھرل کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کی جانب سے مرحوم کے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔



