پریشے عدنان کے لباس پر سوال، سوشل میڈیا صارفین نادیہ خان کے دفاع میں آگئے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان کے لباس سے متعلق سوال کرنے پر تنقید کا سامنا کرنے والی میزبان و اداکارہ نادیہ خان کے دفاع میں سوشل میڈیا صارفین بھی سامنے آگئے۔

نادیہ خان نے پریشے عدنان سے ان کے جم ویئر کلیکشن اور لباس کے حوالے سے سوال کیا تھا کہ کیا ان کے والدین ان کے اس اندازِ لباس سے مطمئن ہیں، جس کے بعد بعض شوبز شخصیات نے میزبان کے سوال پر تنقید کی تھی۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے نادیہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میزبان نے محض ایک سوال کیا تھا اور اس پر انہیں غیرضروری طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔کچھ صارفین نے پریشے عدنان کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے نادیہ خان کے سوال کو درست قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے مذہبی اور معاشرتی اقدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لباس سے متعلق سوال اٹھانے پر کسی کو اس حد تک تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔سوشل میڈیا پر ہونے والی اس بحث نے ایک بار پھر شوبز شخصیات کے لباس، ذاتی پسند اور عوامی سوالات کے درمیان حدود کے حوالے سے بحث چھیڑ دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button