ملک لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، مسائل کا حل مذاکرات ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک اس وقت لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، مسائل کا حل احتجاجی مارچ کے بجائے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ماضی میں بھی لانگ مارچ سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا اور نہ ہی اس ذریعے سے مطلوبہ اہداف حاصل کیے جا سکے۔ ان کے مطابق لانگ مارچ کے ذریعے کسی مسئلے کا مستقل فیصلہ نہیں ہوا، اس لیے سیاسی و قومی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ محض حکومت کی تبدیلی سے پٹرولیم مصنوعات سستی نہیں ہوں گی۔

پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق مئی میں ہونے والی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ اب یہ مختلف اور زیادہ خطرناک انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روزانہ پاکستانی جوان شہید ہو رہے ہیں اور بھارت مبینہ طور پر جنگ کے بعد پراکسی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button