دیپالپور:مقدمہ بازی کی رنجش پرمخالفین کےہاتھوں کسان قتل

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانوڈاٹ پی کے)گاؤں43ایس پی کےکسان ملک محمد حسین کی مشتاق بھٹی اورمحمد خاں کلاسن کے ساتھ دیوانی مقدمہ بازی چل رہی تھی جس رنجش پر مشتاق بھٹی وغیرہ چار مسلح افراد نے ملک حسین کے زرعی فارم پر جاکر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اس کو قتل کر دیا خود موقع سے فرار ہوگئے پولیس تھانہ حویلی لکھا نے مقتول کےبیٹے علی حیدر کی رپورٹ پرقتل کامقدمہ درج کرلیاہے پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ ایچ کیواسپتال منتقل کر کے فرار مزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button