جاپان میں دنیاکی بلند ترین چوٹی پرباپ اپنے7سالہ بیٹے کواکیلاچھوڑ کرچلا گیا، 8گھنٹےبعدپولیس نےڈھونڈنکالا

ٹوکیو(جانوڈاٹ پی کے)جاپان میں باپ نے تھکن کی شکایت کرنے والے اپنے 7 سالہ بیٹے کو ماؤنٹ فوجی پر کئی گھنٹوں کے لیے اکیلا چھوڑ کر اپنے بڑے بیٹے کے ہمراہ چوٹی کی جانب سفر جاری رکھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ فوجی پر دھند اور بارش کے دوران ایک 7 سالہ بچے کو بینچ پر اکیلا بیٹھا دیکر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
یہ بچہ ماؤنٹ فوجی پر سطح سمندر سے 2 ہزار میٹر سے زیادہ بلندی پر اکیلے موجود تھا اور اس کے پاس صرف ایک سافٹ ڈرنک اور ہلکی پھلکی خوراک تھی۔
پولیس نے بتایا کہ بچے کو اس کا 48 سالہ باپ یہاں اکیلا چھوڑ کر اپنے بڑے بیٹے کے ہمراہ چوٹی کی جانب روانہ ہوگئے اور ہدایت کی کہ ہمارے واپس آنے تک یہی بیھٹے رہنا۔
بچے نے پولیس کو بتایا کہ میں تھک چکا تھا اور والد سے کہا اب مجھے سے نہیں چلا جا رہا ہے جس پر انھوں نے کہا کہ تم یہیں انتظار کرو۔
پولیس نے بچے کے والد کا سراغ لگایا جو اس وقت ساتویں اور آٹھویں اسٹیشن کے درمیان موجود تھا یعنی بچے اور والد کے درمیان یہ فاصلہ 3 گھنٹے کی پیدل مسافت کے برابر تھا۔
بچے کو جمعرات کی صبح تقریباً ساڑھے 7 بجے مقامی وقت پر تنہا پایا گیا اور تقریباً 8 گھنٹے انتظار کے بعد وہ تھکا ہوا اور بے چین تھا۔
پولیس نے والد کے واپس آنے پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے سختی سے سمجھایا کہ بیٹے کو تنہا چھوڑنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر کہا کہ اگر ضرورت پڑے تو پورے خاندان کو پہاڑ پر چڑھنے کا ارادہ ترک کر دینا چاہیے لیکن بچے کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے۔
والد نے اپنی اس حرکت پر معذرت کرتے ہوئے اسے عجلت میں کیا گیا فیصلہ قرار دیا۔ جس پر بچے کو باپ کے حوالے کردیا گیا۔



