فوجی محاذ کے بعد امریکا اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی

تہران(ویب ڈیسک) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، جس طرح وہ فوجی محاذ پر ناکامی سے دوچار ہوا۔

محسن رضائی نے امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے اثرات کو امریکی کامیابی قرار دینا بے بنیاد ہے۔

ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نے کہا کہ امریکا جنگ کے مستقل خاتمے اور ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کی شرائط تسلیم کرے، بصورت دیگر تہران اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک امریکا ایران کی شرائط تسلیم نہیں کرتا، ایران آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولے گا۔ محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران دباؤ یا دھمکیوں کے باعث اپنے مؤقف سے دستبردار نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button