بنوں میں لرزہ خیز واقعہ، مختلف علاقوں سے 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

بنوں(جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے مختلف علاقوں سے 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کرکے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی شناخت 55 سالہ شیر ایاز اور 25 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ ککی کی حدود سے بھی تین افراد کی لاشیں ملیں، جن میں 44 سالہ کریم، 49 سالہ سعداللہ اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ان واقعات کی وجوہات اور ملزمان سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔



